Home / Uncategorized / نیوزی لینڈ حکومت کاخیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری کو سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کااعلان

نیوزی لینڈ حکومت کاخیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری کو سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کااعلان

Sharing is caring!

نیوزی لینڈ حکومت نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے حبیب اللہ مروت کو نمایاں خدمات پر نیوزی لینڈ کے سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ ”کوئنز سروس میڈل ”دینے کااعلان کیا ہے ، نیوزی لینڈ کے گور نر جنرل ایک تقریب میں پاکستانی کو ایوارڈ سے نوازیں گے ۔پیر کو کوئنز برتھ ڈے کے موقع پر حکومت نیوزی لینڈ کی جانب سے مختلف شعبوں میں شاندار

خدمات کے اعتراف میں مختلف شخصیات کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دینے کااعلان کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختو نخوا کے ضلع لکی مروت کے گائوں شربی خیل کے حبیب اللہ مروت کا نام بھی شامل ہے انہیں مسلم اور ایتھنک کمیونٹیز میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ”کوئنز سروس میڈل” سے نوازنے کااعلان کیا گیا ہے جنہیں دیگر

شخصیات سمیت گور نر جنرل آف نیوزی لینڈ کی جانب سے ایک پروقار تقریب میں دیا جائیگا ۔ اس ایوارڈ کے ناموں کے انتخاب کیلئے حکومت نیوزی لینڈ کی کابینہ کے زیرانتظام اعزازی ایونٹ کے ذریعے وزیر اعظم کے مشورے پر ملکہ برطانیہ منظوری دیتی ہے ۔حبیب اللہ مروت جو گومل یونیورسٹی سے گریجویٹ اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں 2007ء سے نیوزی لینڈ کے

شہر کرائسٹ چرچ میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہیں وہ مسلم اور ایتھنک کمیونٹیز میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کھیل کے ذریعے ایتھنک کمیونٹیز کو قریب لانے میں بھرپور کر دار ادا کیا ۔ انہوںنے نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے ساتھ ملکر ایتھنک کمیونٹیز کی بچیوں کیلئے سپورٹس پروگرام شروع کئے اس کے علاوہ انہوں نے مسلم کمیونٹی میں بھی قابل قدر خدمات

سرانجام دی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے ان کی ان خدمات کے اعتراف میں انہیں ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دینے کااعلان کیا ہے ۔ وزیر اعظم جیسنڈر آر ڈرن نے ملک کیلئے گرانقدر خدمات پر ان کا ذاتی طورپر شکریہ ادا کیا ہے اس کے علاوہ نیوزی لینڈ حکومت ، پارلیمنٹرینز اور نیوزی لینڈ کی عوام کی طرف سے بھی شکریہ کے پیغامات بھیجے گئے ۔ نیوزی لینڈ میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی

نے حبیب اللہ مروت کی اس اچیومنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دوسرے ملکوں کی طرح نیوزی لینڈ میں بھی رہنے والے پاکستانی اپنی محنت اور لگن سے اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں اور آئندہ بھی نیوزی لینڈ کے مختلف شعبوں میں نمایاں مقام پید اکرتے رہیں گے ۔واضح رہے کہ حبیب اللہ مروت

نیوزی لینڈ کی تاریخ میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا سول ایوارڈ لینے والی پہلی شخصیت ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے یہ ایوارڈ دینے کااعلان کیا گیا ہے

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *