کالے چنے پروٹین، فائبر، کیلشیم اور آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جوکہ ذائقہ میں بھی بہترین اور جسمانی قوت و توانائی کا سب سے زیادہ کارآمد ذریعہ ہیں۔ کالے چنے کی خوبیاں تو بے شمار ہیں لیکن چند اہم خوبیاں ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر ان کا بھیگا ہوا پانی ہی پی لیا جائے تو ہمارے جسم میں کیا خاص تبدیلی آتی ہے؟ • سب سے پہلے یہ جان لیں کہ اس کا استعمال کیسے کرنا ہے؟ ایک کپ
کالے چنوں کو رات بھر ایک گلاس پانی میں بھگو دیں۔ صبح نہارمنہ اٹھ کر چنوں کو چبا لیں اور اس کا پانیپی جائیں۔ • اس کو پینے سے کیا فائدہ ہوگا؟ 1. وہ لوگ جنھیں پیلیا ہوجاتا ہے اگر وہ اس کو روزانہ نہارمنہ استعمال کریں تو پیلیا جلد ہی کنٹرول میں آجاتا ہے۔ 2. جسمانی طاقت اور توانائی کے لیئے یہ سب سے کارآمد طریقہ ہے۔ 3. ہڈیوں کی مضبوطی کے لیئے کالے چنے اور اس کا پانی نہایت
ہی مفید ہے۔ 4. شوگر کنٹرول میں نہیں آتی ہے تو روزانہ اس کو نہارمنہ استعمال کریں جلد ہی افاقہ آپ کو خود نظر آئے گا۔ 5. بلڈ پریشر تیزی سے چڑھتا اور گھٹتا ہے تو بھی یہ نسخہ آپ کے لیئےمفید ہے۔ 6. دل کی دھڑکنوں میں تیزی یا آہستگی ہے تو بھی آپ کو یہ کالے چنوں کا پانی فائدہ پہنچاتا ہے۔ 7. جگر کی صفائی کا سب سے آسان اور کم خرچ کا نسخہ ہے یہ اس کو آپ دن میں دو مرتبہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ 8. جسم میں لرزاں رہتا ہے، کپکپاہٹ کا شکار ہیں تو یہ آپ کے جسم کے اعضاء کو پھرتی دیتا ہے تاکہ آپ فعال رہیں۔