Home / اہم خبریں / نفرت انگیز تقریر کیس جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا گیا

نفرت انگیز تقریر کیس جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا گیا

Sharing is caring!

لاہور کی سیشن کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کی نفرت انگیز تقریر کیس میں ضمانت منظور کر لی ۔نجی ٹی وی کے مطابق جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سیشن کورٹ لاہور میں سماعت ہوئی، عدالت نے دو ، دو لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض جاوید لطیف کی ضمانت منظور کر لی ۔اس سے قبل لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف اور اشتعال انگیز

بیانات کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈمیں23جون تک توسیع کردی تھی۔جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے کیس کی سماعت کی ۔ جاوید لطیف کو بکتربندگاڑی میں جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ۔جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا چالان مکمل کر لیا گیا؟جس پر بتایا گیا کہ چالان تکمیل کے مراحل میں ہے مزید وقت درکار ہے ۔ عدالت نے محفوظ

کیا گیافیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈمیں23جون تک توسیع کر دی۔غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مجھے اپنی فکر نہیں ملک کی فکر ہے ،ملک کا نظام تباہ ہو گیا ہے ،آئے روز ٹرینوں کے حادثات ہو رہے ہیں ،حکومت کسی چیز کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں ۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *