لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر ڈالر کی چڑھتی قیمت پھر گر گئی ، انٹر بینک میں سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کر دہ اعدادو شمارے کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے
اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 9پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 155 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 155 روپے 69 پیسے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی کرنسی مارکیٹوں میںامریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ منگل کو بھی برقرار رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر155.70روپے اور اوپن مارکیٹ میں155.90روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کا اضافہ ہوا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید155.05روپے سے بڑھ کر155.60روپے اورقیمت فروخت155.15روپے سے بڑھ کر155.70روپے ہوگئی
جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے 155روپے سے بڑھ کر155.50روپے اور قیمت فروخت50پیسے کے اضافے سے155.40روپے سے بڑھ کر155.90روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے187.50روپے سے بڑھ کر188.50روپے اور قیمت فروخت 1.50روپے کے اضافے سے189روپے سے بڑھ کر191.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 218.50روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت 220روپے سے بڑھ کر221روپے ہوگئی ۔