Home / پاکستان / گرمی کی شدید لہر، وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کر دیے گئے

گرمی کی شدید لہر، وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کر دیے گئے

Sharing is caring!

اسلام آباد (این این آئی)گرمی کی شدید لہر کے باعث اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کردیئے گئے۔تعلیمی اداروں کے اوقات کی تبدیلی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے تعلیمی ادارے پیر تا جمعرات صبح 7 سے دن 11 تک کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ صبح 7 سے 11 بجے تک ہی کلاسز ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں متبادل دنوں میں 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہو گی۔خیال رہے کہ پہلے تعلیمی اداروں کے اوقات صبح 8 سے 1 بجے تک تھے۔واضح رہے

کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ ملپور میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے سخت گرمی کا شکار 25 بچے بے ہوش گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکول انتظامیہ نے بتایا کہ آئیسکو کو متعدد مرتبہ شکایات کی گئیں لیکن شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔ سخت گرمی کے باعث کئی بچوں کی نکسیر بھی پھوٹ گئی۔۔ سکول انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز لاہور کے سکولوں میں بھی ایسے ہی واقعات دیکھنے میں آئے تھے۔ گرمی کی شدت کے باعث سکولوں میں بچے نڈھال ہونے لگے ہیں۔زرائع کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول میں 2 بچوں کی حالت غیر ہوگئی، بچوں کے ناک سے خون بہنے لگا، جس پر اساتذہ نے ان بچوں کے سروں پر فوری ٹھنڈا پانی ڈالا اوران کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔اساتذہ نے محکمہ تعلیم پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کلاسز کے اوقات کار میں مزید کمی کی جائے، تاکہ بچے صبح کے اوقات میں ہی کلاسز پڑھ کر واپس گھروں کو جاسکے۔یادرہے پاکستان میں پہلی بار گرمیوں کی چھٹیوں کی بجائے جون میں سخت ترین گرمی میں سکول و دیگر تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے یکم جون سے چودہ اگست تک موسم گرما کی تعطیلات دی جاتی تھیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *