لاہور(ویب ڈیسک) ن لیگ کی ریلی میں مائزہ حمید کے ساتھ شرمناک سلوک۔۔ ریلی میں شریک کچھ افراد کی نازیبا حرکات، مائزہ حمید اس قدر پریشان ہوئیں کہ آنسو نکل آئے۔ لیگی رہنما مائزہ حمید اور ساتھی خاتون کے ساتھ کارکنوں کی بد تمیزی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے جلسے میں بدنظمی دیکھنے کو آئی جب جلسہ ختم ہوا تو لیگی رہنما اور ایک دوسری خاتون کو کارکنوں نے گھیر لیا اور بدتمیزی کی، جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مائزہ حمید ڈری ، سہمی بار بار کیمرے کی جانب دیکھتی رہیں، ان کے آنسو بھی نکل آئے۔
کافی دیر کے بعد مائزہ حمید اور ساتھی خاتون کو ایک کلینک میں پناہ لینا پڑی۔اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جلسہ بڑا منظم رہا ہے یہ ویڈیو میں دیکھیں گے کہ کس نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔ اگر وہ ہمارے کارکن ہوئے یا کسی دوسری جماعت کے تو ہم ان کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔