لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ کا استعفے دینے کا معاملہ، خاندان اور پارٹی کے سینئر رہنماء میدان میں آگئے، نواز شریف اور مریم نواز کو مشورہ دیا کہ اگر مسلم لیگ ن استعفے دے گی تو یہ پھر سیاسی خودکشی ہوگی، ان استعفوں کا فائدہ حکومت تو اُٹھائے ہی گی لیکن ساتھ ہی ساتھ پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ بھی ان استعفوں سے مستفید ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے وی لاگ میں صابر شاکر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے جب پی ڈی ایم کی بنیاد ڈالی تو انہوں نے ایک ہی فیصلہ کیا کہ عمران خان کا استعفیٰ لیے بنا پیچھے نہیں ہٹنا اور اب خود استعفے دینے کی باتیں کر رہے ہیں، اسکی وجہ یہی تھی شریف خاندان نے جو رابطے کر نے تھے کر لیے، انہوں نے مُقتدر حلقوں سے درخواست کی ہماری مدد کریں ہم عمران خان کو گرانا چاہتے ہیں لیکن انکو صرف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
صابر شاکر کا کہنا تھا کہ انکو جو جواب منفی میں ملا ہے یہی وجہ ہے کہ اب انکے لہجے تلخ ہوتے جا رہے ہیں، لیکن ابھی بھی شہباز شریف اور دیگر افراد دوسری سائیڈ پر ہیں اسکی واضح مثال ن لیگ میں مل رہی ہے کیونکہ مریم نواز اور رانا ثناء اللہ استعفوں کی بات کر رہے ہین لیکن رانا تنویر کہتے ہیں کہ استعفوں کی کوئی بات نہیں ہوئی۔