Home / پاکستان / والدین نے بچوں کو شدید گرمی میں سکول بھجوانے سے انکار کردیا بڑی سیاسی جماعت نے سکولز بند کرنے کا مطالبہ کردیا

والدین نے بچوں کو شدید گرمی میں سکول بھجوانے سے انکار کردیا بڑی سیاسی جماعت نے سکولز بند کرنے کا مطالبہ کردیا

Sharing is caring!

بہاولنگر،لاہور(این این آئی) والدین نے بچوں کو گرمی کے شدید موسم میں سکول بھجوانے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی تبدیلی بچوں کیلئے خطرناک ہے گرمی کے شدید موسم میں جبکہ بجلی بھی بار بار بند ہورہی ہے ان حالات میں سکولوں میں بچوں کو بھجوانا ان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے جس کے باعث گزشتہ روز بھی سکولوں میں معمول سے کم تعداد بچوں کی دیکھی گئی کئی سکولوں میں بچوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کا شکوہ بھی کیا گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے

ہیٹ سٹروک کا خدشہ ظاہر کرتا ہوئے کہا ہے کہ موجودہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ہیٹ سٹروک کے خطرات بڑھ گئے ہیں اگر احتیاط نہ کیا گیا تو یہ انسانی زندگیوں کیلئے خطرناک ہوگا جبکہ گرمی کی شدت کی وجہ سے بازاروں میں بھی ہو کا عالم ہے شہر بھر میں بجلی کی بار بار بندش نے عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن )نے شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ میں سکولز بند کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاکہ عمران خان اینڈ کمپنی اپنی چوری، نااہلی اور نالائقی کا ظلم معصوم بچوں پہ کر رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے طلب سے زیادہ بجلی بنا کر عوام کو دی، بدترین لوڈشیڈنگ عمران مافیا کی ناقص منصوبہ بندی، بدانتظامی اور چوری کی وجہ سے ہے، قہر کی گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں لوگوں کے بچے بے ہوش ہو رہے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران مافیا پہلے چیز مہنگی کرتا ہے، پھر غائب کرتا ہے، عمران مافیا نے چینی 52 سے 120 روپے کلو کر دی لیکن پھر بھی عوام کو ملتی نہیں ہے، عمران مافیا نے آٹا 35 سے 90 روپے کر دیا اور مارکیٹ سے غائب، بجلی مہنگی ترین اور لوڈ شیڈنگ تاریخ کی بد ترین، کیا عمران خان اور ان کے وزرا کے بچے 43 ڈگری میں بجلی کے بغیر والے سکول جا رہے ہیں؟۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *