سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو انتظامیہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر نظر بند کردیا گیا ہے۔
بھارت میں برسر اقتدارانتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بی جے پی کے نامزد وزیراعطم نریندر مودی کی حکومت نے محبوبہ مفتی کو اس سے قبل بھی گھر پہ نظر بند کیا تھا۔صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی نے اس سے قبل بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا تھا کہ 25 نومبر کو انہیں انتظامیہ نے گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی تھی۔