اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے پی ڈی ایم کے استعفوں کے بیان پر دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم استعفیٰ، استعفیٰ کھیلے گی لیکن دے گی نہیں۔ممتاز ماہر قانون بابر اعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جس نے استعفے دینے ہیں وہ اسپیکر کے پاس کیوں نہیں جاتا ہے؟
پاکستان پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں وفاقی کابینہ کا حصہ رہنے والے بابر اعوان نے کہا کہ پی پی 1985 والی غلطی کبھی نہیں دہرائے گی۔سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا کہ سندھ اسمبلی توڑنے پرعوام پی ڈی ایم کے فیصلے کو سنجیدہ تصورکریں گے۔