Home / پاکستان / عمران خان !ہماری حکومت آنیوالی ہے تمہیں نہیں چھوڑوں گا، بلاول پھٹ پڑے

عمران خان !ہماری حکومت آنیوالی ہے تمہیں نہیں چھوڑوں گا، بلاول پھٹ پڑے

Sharing is caring!

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری پر شدید برہم ہوگئے ،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکن کا بیٹا گرفتار کیا تو تمہارا بیٹا گرفتار کروں گا،فرخ شاہ اتنا معصوم ہے کبھی مچھر کو نہیں چھیڑا،ایسا نہیں ہو سکتا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ شریف رہے ، ہماری حکومت آرہی ہے ، تمہیں نہیں چھوڑوں گا،بجٹ میں عوام پر معاشی حملہ کیا گیا،انہوں نے مزیدکہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو،پیپلز

پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے چار سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کے عمل کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے بعد اگلے دن واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی ردعمل سے ڈری ہوئی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتا ہوں۔ عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *