Home / پاکستان / سندھ کے سول اسپتال میں رقص و سرور کی محفل سے مریض پریشان پیپلز پارٹی کے سینئر رکن اسمبلی بھی تقریب میں شریک ، ویڈیو وائرل

سندھ کے سول اسپتال میں رقص و سرور کی محفل سے مریض پریشان پیپلز پارٹی کے سینئر رکن اسمبلی بھی تقریب میں شریک ، ویڈیو وائرل

Sharing is caring!

تھرپارکر کے اسپتال میں رقص وسرور کی محفل کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سندھ کے ضلع تھر پارکر کے سول ہسپتال میں رقص و سرور کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رکن اسمبلی مہیش کمار ملانی اور فقیر شیر حمد بلانی بھی شریک ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرکاء ڈانس کر رہے

ہیں جبکہ ان پر نوٹ نچھاور کیے جارہے ہیں ۔ ویڈیو سوشل میڈیا صاف ساجد بجیر کی جانب سےٹویٹر پر ڈالا گیا اس نے ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ مٹھی سول اسپتال میں سول سرجن گل منیر وسطڑو کی پروموشن کے موقع پر محفل موسیقی، سول سرجن کے ساتھ ڈاکٹروں اور عملے کا رقص۔

اسپتال میں محفل کرنے یا نہ کرنے کا علم محکمہ صحت کو ہوگا۔ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈی جی ہیلتھ نے نوٹس لے لیا ہے ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 3 روز میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کر گی ۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *