Home / پاکستان / ’’فواد چودھری وزیراعلیٰ پنجاب بننا چاہتے ہیں‘‘ حیران کن دعویٰ

’’فواد چودھری وزیراعلیٰ پنجاب بننا چاہتے ہیں‘‘ حیران کن دعویٰ

Sharing is caring!

سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سیدناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے جو غیرقانونی فنڈز اپنے سندھ کے ایم پی ایز کو دیئے ہیں انکا حساب دیں، وزیراعلی سندھ کے خلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے ہمیں سب معلوم ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے بھی فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ فواد چوہدری پنجاب کے وزیراعلیٰ کےخلاف

سازشیں کرتےہیں اور خود وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ وزیراعلی سندھ کے خلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے ہمیں سب معلوم ہے۔انہوں نے کہاکہ فواد چودھری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کریں، وفاقی وزیر اطلاعات سندھ حکومت سے این ایف سی کے تحت

دیئے گئے فنڈز کا حساب لینے کا حق نہیں رکھتے۔یہ حق سندھ اسمبلی کو حاصل ہے کہ سندھ حکومت سے پائی پائی کا حساب لے، وفاقی حکومت نے جو غیرقانونی فنڈز اپنے سندھ کے ایم پی ایز کو دیئے ہیں انکا حساب دیں۔‎سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ آصف زرداری، بلاول بھٹو کیخلاف بات کرکے فواد چوہدری کی نوکری پکی نہیں

ہونی ہے، فواد چوہدری کو لوٹائے اعظم کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، جناب نے ملک کی کوئی پارٹی نہیں چھوڑی جسکی کرائے کی ترجمانی نہ کی ہو۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو ملک اور عوام کی حالت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نے

فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی نااہل حکومت نے حقیقت میں عوام کی چینخیں نکلوا دی ہیں۔مشیر قانون سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی محب وطن جماعت ہے جس نے ملک اور جمہوریت کے لیے اپنی قیادت کی قربانیاں دیں، فواد چودھری حب الوطنی کا درس کسی اور کو دیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے لیے سلیکٹیڈ حکومت کی منافقانہ اور غیر منصفانہ پالیسیاں یہاں کی عوام اچھی طرح

جانتے ہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے خلاف بات کرکے فواد چودھری کی نوکری پکی نہیں ہونی۔مرتضی وہاب نے کہا کہ آپ کی نااہل حکومت جھوٹ اور یوٹرن کے سہارے کھڑی ہے، سندھ کا پانی کسی اور نے نہیں وفاق اور پنجاب نے روکا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بدین، ٹھٹھہ، عمر کوٹ، جامشورو، گھارو اور دیگر علاقوں کی زمینیں آپ نے بنجر کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں آپ کی نااہل حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیوں کی بھینٹ چڑھائی گئیں نفرت کی سیاست کرکے شیرو بریگیڈ ملکی عوام کو تقسیم کررہے ہیں۔‎

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *