Home / پاکستان / تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، گرمی کے ستائےعوام کومحکمہ موسمیات نے پھر نوید سنا دی

تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، گرمی کے ستائےعوام کومحکمہ موسمیات نے پھر نوید سنا دی

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک تاہم سندھ ، جنوبی اور وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر، پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک تاہم سندھ ، جنوبی اور وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر، پنجاب اورخیبر پختونخوامیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند

مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم جبکہ سندھ اور جنوبی و وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر)پنجاب:اٹک25، کوٹ ادو 13، مری 12، سرگودھا (سٹی)، بہاولپور 05،کروڑ(لیہ)، قصور، منگلا، اوکاڑہ 02،ڈیرہ غازی خان، ملتان، نارووال، سیالکوٹ (ایئر پورٹ) 01، خیبر پختونخوا: دیر(اپر 13، لوئیر 04)،بالاکوٹ 06، کشمیر:راولاکوٹ 05، گڑھی دوپٹہ 04،گلگت بلتستان: استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 48، دادو ،نوکنڈی،دالبندین47 اور جیکب آبادمیں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *