Home / پاکستان / پنجاب حکومت نے 10 ہزار نوکریوں کا اعلان کردیا‎

پنجاب حکومت نے 10 ہزار نوکریوں کا اعلان کردیا‎

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت پنجاب کا صوبہ بھر میں 10ہزار بھرتیوں کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں 10ہزار سکیورٹی گارڈز کی کمی، 3سو 75 سکولوں میں سے قیمتی سامان چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے، چوری کے واقعات میں کمی کیلئے سکولوں میں خالی سکیورٹی گارڈز کی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔نجی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں دس ہزار سکیورٹی گارڈز کی کمی ہے جس کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں قیمتی سامان چوری ہونے لگا، ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال

میں 3سو 75 سکولوں میں کمپیوٹر اور سائنس لیب کا سامان چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،سکول ایجوکیشن نے سکیورٹی گارڈز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سکول سربراہان سے ریکارڈ مانگ لیا ہے.مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کی کتنی آسامیاں ہیں، فوری طور پر خالی آسامیوں کی تعداد بتائی جائے، مراسلے میں عارضی طور پر بھرتی گارڈز کا ڈیٹا اور مستقل بنیادوں پر کام کرنیوالے گارڈز کی فہرست طلب کی گئی ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کی خالی آسامیوں کو رواں سال پُر کرلیا جائے گا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *