Home / پاکستان / مزاکرات کا وقت ختم، اب کوئی نہیں دیکھے گا کس نے وردی پہنی ہے اور کس نے ۔۔۔ (ن)لیگ نے ملکی حالات خراب کرنے کا عندیہ دے دیا

مزاکرات کا وقت ختم، اب کوئی نہیں دیکھے گا کس نے وردی پہنی ہے اور کس نے ۔۔۔ (ن)لیگ نے ملکی حالات خراب کرنے کا عندیہ دے دیا

Sharing is caring!

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہاہے کہ تمام اسمبلیوں سے استعفے دئیے جائیں گے،اس حکومت کا تجربہ ہوگیا،موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے،ہمیں کرسی نہیں چاہیے، جیسے ماضی میں ہوتا رہا اب ویسے بات نہیں ہو گی،لوگ سڑکوں پر آگئے تو پھر یہ نہیں دیکھیں گے کہ کس نے وردی پہنی ہے۔

نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز” کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ یہ حکومت دھاندلی کے الیکشن کی پیداوار ہے،تمام اسمبلیوں سے استعفے دئیے جائیں گے،تین چار ہفتوں کے پراسس میں احتجاج،مارچ،شٹر ڈاون ہوگا اور استعفی دئیے جائیں گے،اس حکومت کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں ملکی مسائل ختم ہورہے تھے،دہشت گردی ختم ہورہی تھی جو ملکی حالات ہیں اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سب کو مل بیٹھ کر طے کرنا ہوگا کہ ملک کیسے چلے گا؟بات نیک نیتی کے ساتھ کرنا ہوگی،ہم اندرونی اور بیرونی خطرات سے دو چار ہیں،اس حکومت کا تجربہ ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے وہی حکومت نمٹ سکتی ہے جسے عوام نے منتخب کیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ماضی میں ہوتا رہا ہے اب بات ویسے نہیں ہو گی ،بات نیک نیتی کے ساتھ کرنا ہوگی،یہ حکومت ڈیلیورنہیں کرپائی،یہ رہی توملک کو مزیدنقصان ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان اگر استعفوں کے بعد بائی الیکشن کروانا چاہتے ہیں تو کروا کر دیکھ لیں پھر ہم دیکھیں گے کیسے نظام چلتا ہے؟ پارلیمنٹ کو مفلوج کرکے دیکھ لیالیکن نظام نہیں چل رہا، ہائبرڈ سسٹم کا تجربہ کرلیا،اداروں کو خود سوچنا چاہیے اس سے پہلے کہ لوگ سڑکوں پر آجائیں اور پھر یہ نہیں دیکھیں گے کہ کس نے وردی پہنی ہے اور کس نے نہیں؟۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *