Home / پاکستان / آزاد کشمیر کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی، تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد ہو گیا

آزاد کشمیر کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی، تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد ہو گیا

Sharing is caring!

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسلم کانفرنس کے قائد سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان کی تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی، اور مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال، مسئلہ

کشمیر اور آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات کے حوالے سے طے پایا کہ دونوں جماعتیں تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس ملکر الیکشن میں حصہ لیں گی اور الیکشن کے بعد ملکر حکومت سازی کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کے درمیان تقریباً دو ہفتے سے مذاکرات جاری تھے۔ بالآخر وزیر اعظم پاکستان اور قائد مسلم کانفرنس کی ملاقات میں دونوں جماعتوں کا ملکر چلنے پر اتفاق ہواہے ۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *