لاہور (ویب ڈیسک ) مشہور شخصیات اور اداکارو اداکارائیں اکثر اوقات سوشل میڈیا پر ایسے بے باک بیانات جاری کر دیتی ہیں جو ان کی ٹرولنگ کا باعث بن جاتے ہیں اور بعدازاں ان کی وضاحتیں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں کچھ عرصہ قبل ایسا ہی ایک نہایت حیران کن اور بے باک بیان
معروف پاکستانی اداکارہ ” اشنا شاہ “ نے بھی جاری کر دیا جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر اشناشاہ کا ایک ویڈیو پیغام تیزی کے ساتھ وائرل ہواجس میں انہوں نے جنگلی جانور پالنے کے شوقین افراد پر سیدھا سیدھا وار کر دیا ہے اور ان کے غصے کو دعوت دیدی ۔اداکارہ اشنا شاہ کا اپنے پیغام مین کہناتھا کہ میری طرف سے ایک چھوٹا سا پیغام ہے کہ ماہر نفسیات کہتے ہیں جو لوگ جنگلی جانوروں کی نمائش کرتے ہیں اور انہیں اپنے پاس قید رکھتے ہیں جسے بھالو ، شیر ، چیتے وغیرہ ،یہ وہ اس لیے کرتے ہیں کہ ان میں احساس کمتری ہوتاہے ،اکثر بلکہ ہمیشہ ان کا عضو خاص اور مردانہ قوت ناکافی ہوتی ہے اس لیے وہ اپنے اس احساس کمتری کو پورا کرنے کیلئے اس طرح کی نمائش کرتے ہیں اور جنگلی جانور پال لیتے ہیں ۔“اداکارہ کا اپنے پیغام میں مزید کہناتھا کہ ”اگلی مرتبہ آپ کے سامنے کوئی اس طرح کی شو مارے یا یہ بتانے کی کوشش کرے کہ میرے پاس کون کون سے جانور ہیں تو انہیں بتا دیجیے گا کہ ان کے پاس کیا کیا نہیں ہے ۔“