Home / پاکستان / اپنے عملے کی جاسوسی کرنے پر معروف کمپنی کو10 لاکھ یورو جرمانہ

اپنے عملے کی جاسوسی کرنے پر معروف کمپنی کو10 لاکھ یورو جرمانہ

Sharing is caring!

پیرس (این این آئی)فرانسیسی عدالت نے فرنیچربنانے والی معروف سویڈش کمپنی آئیکیا کو اپنے عملے کی جاسوسی کرنے الزام میں 10 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئیکیا فرانس پر الزام تھا کہ وہ اپنے عملے کی ذاتی معلومات جمع کرنے کے لیے نجی جاسوسوں اور پولیس کی مدد حاصل کرتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ملازمت کے لیے درخواست دینے والوں کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے غیرقانونی طور پر ان کے مجرمانہ ریکارڈ تک رسائی بھی حاصل کی جاتی تھی۔دنیا بھر میں آئیکیا اسٹورز میں سے بیشتر کی مالک کمپنی انگکا گروپ نے اس معاملے پر صارفین اور عملے سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے وہ اقدامات کررہے ہیں۔عدالت نے آئیکیا فرانس کے سابق سی ای او کو 2 سال قید کی سزا سمیت 50 ہزار یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *