لاہور(ویب ڈیسک)انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب انعام غنی نے پولیس محکمہ میں افسران اور ملازمین کو ماسک کو وردی کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق (آئی جی) پولیس پنجاب انعام غنی نے پولیس کے محکمے میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کا
نوٹس لیتے ہوئے تمام پولیس افسران اور ملازمین کو حکم جاری کیا ہےکہ ماسک کو وردی کا حصہ مکمل حصہ بنا لیں ۔اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفئیر کی جانب سے پولیس افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں پولیس ڈپارٹمنٹ میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر اظہار افسوس کیا گیا۔