مظفر آباد (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کی ایک تقریب کے دوران بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیرے میرے خون میں شامل ہے۔
آزاد کشمیر کے بڑوں نے میرے دادا عبدالباقی پیر آف بھوٹان شریف کو سن 1949ء میں “غازی کشمیر” کا لقب دیا تھا۔ انہوں نے کہا کشمیریوں کیلیے ہی نہیں دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی ظلم ہوگا ہم ان کے لیے آواز اُٹھاتے رہیں گے۔اس موقع پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی، ہمایوں سعید، جاوید اختر، شہزاد رائے اور دیگر گلوکار و فنکار تقریب میں شرکت کی تھی۔