لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے پھر شر انگیزی کی تیاریاں، فالس فلیگ آپریشن کی تیاری، پاک فوج کو تیار رہنے کا حکم ۔
جیو نیو ز کے مطابق کسان تحریک سےابھرتی خالصتان تحریک کا زور توڑنے کیلئے بھارت شرانگیزی کی تیاری کررہا ہے،بھارت کسی بھی وقت کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کسی ایکشن کی تیاری کررہا ہے۔
بھارت میں جاری کسانوں کی تحریک سے ایک بار پھر سے خالصتان تحریک نے پھر سے سر اُٹھا لیا ہے، پوری دُنیا میں موجود سکھ برادری کی جانب سے ہر جگہ پر مظاہرے کیے جارہے ہیں او رپاکستان سے بھی مدد کی اپیل کی جارہی ہے۔نئی دہلی میں بیٹھے بھارتی بڑوں نے بھی آپس بھی سر جوڑ لیے ہیں عالمی سطح پر اُٹھا جانے والی حزیمت سے کس طرح چھٹکارہ پایا جائے، اس حولے سے بھارت کی جانب سے یہ پلان بنایا جارہا کہ پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک یا فالس فلیگ آپریشن کیا جائے
تا کہ کسی نہ کسی طرح عالمی نگاہوں کو ہٹایا جاسکے، اس حوالے سے پاک فوج کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا اور پاک فوج نے بھارت کے ساتھ نمٹنے کی تیاری کر لی ہے۔