اسلام آباد (ویب ڈیسک)(ن) لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے دعوٰی کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ایک سے زائد وزراء نے (ن) لیگ سے رابطہ کیا ہے لیکن پارٹی قیادت نے ان سے ملنے اور بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے
ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حالات اب ایسے موڑ پر پہنچ گئے ہیں کہ اب کسی قسم سے مزاکرات نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کرانا اتنا آسان نہیں ۔ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل ضرور کرے گی۔دوسری طرف زرداری ہاؤس میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی۔