پیرس(ویب ڈیسک ) فرانس حکومت نے متنازع مسلمان دشمن بل منظور کرلیا۔نئے بل کے تحت مسلمان بچوں کی دینی تعلیم پر پابندی ہوگی۔مسلمان بچوں کو شناختی نمبر دئیے جائیں گے جبکہ فرانسیسی حکومت مساجد میں سرکاری منظوری سے خود امام لگائے اور جیسے چاہے ہٹا دے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بل میں مزید بتایا گیا ہے کہ فرانس میں مسلمانوں کے معاملات پر ہر بیرونی مداخلت اور سیاسی اسلام کا راستہ روکا جائے گا، انہیں صرف وہی تعلیم دی جائے گی جو ریاست مسلط کرے گی جبکہ مسلمان بچے گھر پر بھی دینی تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہیں گے۔بل کے مطابق اگر مسلمان بچوں کے والدین بچوں کو سکول نہیں بھیجیں گے تو انہیں جبری طور پر قید کیا جائے گا جبکہ ساتھ ہی بھاری جرمانوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔مسلمان خواتین کو پردے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدر میکرون نے فرانسیسی کونسل آف مسلم فیتھ (سی ایف سی ایم) کو مذکورہ چارٹر کو قبول کرنے کے لیے 15 دن کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ جس پر ترکی اور پاکستان سمیت کئی مسلمان ممالک شدید ردعمل کا اظہار کرچکے ہیں۔