Home / پاکستان / بلاول، مریم یا مولانا کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے کیونکہ۔۔۔ عمران خان اس وقت آخری سیاسی آپشن قرار ، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

بلاول، مریم یا مولانا کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے کیونکہ۔۔۔ عمران خان اس وقت آخری سیاسی آپشن قرار ، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

Sharing is caring!

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت آخری سیاسی آپشن ہیں، اگر کسی کا خیال ہے کہ آئندہ الیکشن ہوں گے اور پھر آصف زرداری، بلاول بھٹو، مریم نواز وزیراعظم بن جائیں گی ، یا مولانا فضل الرحمان صدر پاکستان بن جائیں گے؟ ایسا نہیں ہے۔ انہوں

نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عمران خان آخری سیاسی آپشن ہیں، اگر کسی کا خیال ہے کہ آئندہ الیکشن ہوں گے اور پھر آصف زرداری، بلاول بھٹو، مریم نواز وزیراعظم بن جائیں گی ، یا پھر مولانا فضل الرحمان صدر پاکستان بن جائیں گے؟ ایسا نہیں ہے۔اسی طرح سینئر تجزیہ کار طاہر ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا اپنا بھی مسئلہ ہے، سینیٹ الیکشن میں 52 سینیٹرز جائیں گے، ان میں 37 سینیٹرز تحریک انصاف کے اتحادی ہوجائیں گے، یہ سارے ملک کر 57 ہوجائیں گے، اس کا مطلب سینیٹ میں بھی عمران خان کے پاس اکثریت ہوجائے گی۔پیپلزپارٹی کو 18ترمیم جانے کا خطرہ ہے، اس سے سندھ کو پیسے ملتے ہیں۔

اس لیے پیپلزپارٹی نواز شریف کی محبت میں اس لیے گرفتار ہے کیونکہ ان کو ڈر ہے کہ اگر سینیٹ میں عمران خان کو اکثریت مل جاتی ہے تو پھر 18 ویں ترمیم ختم ہوجائے گی۔ موجودہ صورتحال پر عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان ایک ضدی آدمی ہیں کیا وہ ملک سے بھاگے نواز شریف کو ہاتھ جوڑیں گے؟ جن کو عدالتیں واپس بلا رہی ہیں، جو سزا یافتہ ہے۔ مریم نواز بھی جھوٹ کی آخری حد کراس کر جاتی ہیں۔ کیا مریم نواز کی یہ بات ماننے والی ہے ، وزیراعظم اس بندے کے سامنے ہاتھ جوڑے گا کہ مجھے این آراو دو۔ عمران خان کہتے ہیں کہ مریم نواز کو مت گرفتار کرو مگر دوسری طرف غریبوں کو پکڑا جارہا ہے۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *