Home / پاکستان / بڑا سیاسی تہلکہ :استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور نون لیگ کہاں کھڑی ہیں ؟پی ڈی ایم کا پول کھول دیا گیا

بڑا سیاسی تہلکہ :استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور نون لیگ کہاں کھڑی ہیں ؟پی ڈی ایم کا پول کھول دیا گیا

Sharing is caring!

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفوں پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اپنا اپنا موقف ہے، بلیک میلنگ میں اپوزیشن نے آخری پتہ بہت پہلے کھیل دیا ہے، انہیں شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا، یہ اپنے آپ کو بند گلی میں لے گئے ہیں،اس بار بھی ان کو ناکامی ہو گی،ان کی سیاست ختم ہونے جا رہی ہے، پیپلز پارٹی کو پیشکش کر رہے ہیں کہ اس بار آپ آ جائیں اگلی بار ہم آ جائیں گے، جب بھی کوئی بات آتی ہے

تو یہ اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر باہر بھاگ جاتے ہیں،اب بھی دھوکے سے بھاگے ہوئے ہیں،ان کا مقصد اقتدار میں آ کر عوام کو بے وقوف بنانا اور انہی کے ووٹوں سے نوٹ کما نا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سیاسی سفر سب جانتے ہیں کہ وہ کیسے شروع ہوا؟ہم جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں پہلی دفعہ جونیجو کو چھرا گھونپا اورساز باز کرکے اقتدار میں آگئے، پھر انہوں نے جنرل ضیا کے مشن کو آگے بڑھانے کی کوشش کی اور بینظیر بھٹو کو کیا کیا القابات سے نوازا گیا اور غداریوں کے سرٹیفکیٹ سے نوازے گئے اورمخالفین کو انگریزوں کے کتے نہلانے کی بات کی،آصف زرداری کو دس پرسنٹ کا خطاب (ن) لیگ نے دیا، گیارہ سال قید میں بھی انہی لوگوں نے رکھا،بے نظیر اور ان کے بچوں کو جیلوں کے تھڑوں پر بٹھایا، بلاول بھٹو یہ بھول گئے ہیں کہ نواز شریف نے ان کی والدہ سے کس سم کا سلوک روا رکھا؟ آصف زرداری کی زبان کس نے کٹوائی؟ذوالفقار علی بھٹو کی وفات پر جن لوگوں نے خوشیاں منائیں آج مسلم لیگ نون والے انہیں ساتھ بیٹھنے کی آفرز دے

رہے ہیں، رپورٹ میں یہ بھی آیا ہے کہ نواز شریف پیپلز پارٹی کو آفر کر رہے ہیں کہ اس بار آپ آ جائیں اگلی بار ہم آ جائیں گے، نواز شریف پر جب بات آتی ہے تو وہ اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر باہر بھاگ جاتے ہیں، پہلے سرور پیلس میں رہ رہے تھے اور کارکن یہاں رل رہے تھے اور اب بھی دھوکے سے بھاگے ہوئے ہیں، کوئی ان کی صحت کی بات نہیں کر رہا، نواز شریف نے واپس آنا بھی عدالتوں سے مشروط کر دیا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی کسی بات پر عوام یقین نہیں کر سکتے، ان کا مقصد اقتدار میں آ کر عوام کو بے وقوف بنانا ہے، انہی کے ووٹوں سے نوٹ کمانا ہے ، ان کا اقتدار میں آنے کا مقصد کاروبار کو دوام دینا ہے، ان لوگوں نے ملک کو زوال پذیر کردیا، خزانے خالی کئے، یہ جیت جائیں تو الیکشن ٹھیک، ہار جائیں تو دھاندلی ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ،استعفے آخری پتہ ہوتا ہے، بوکھلاہٹ میں یہ اعلان اپوزیشن نے بہت پہلے کر دیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ استعفے دینے کی بات پر پیپلز پارٹی کا اپنا موقف ہے اور مسلم لیگ (ن) کا اپنا موقف ہے، بلیک میلنگ میں انہوں نے اپنا آخری پتہ بہت پہلے کھیل دیا ہے، اپوزیشن کو شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا، ان راستوں سے ہم گزر چکے ہیں، یہ اپنے آپ کو بند گلی میں لے گئے ہیں، انہیں کوئی راستہ نہیں ملنے والا، یہ خود غرض لوگ ہیں، عوام کی صحت کو خطرے میں ڈالا ہوا ہے، انہیں کسی چیز کی پرواہ نہیں، ان کی یہ کوشش بھی دیگر کوششوں کی طرح ناکام ہو گی،یہ آہستہ آہستہ پیچھے ہٹ رہے ہیں، ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں، پروگرام ہوتا تو چالیس سال اقتدار میں رہے ہیں اس پر عمل کرتے کہ سڑکیں اور پل بنانے کی بات کرتے ہیں کیونکہ ان کو اس میں کمیشن ملتا ہے،ہیومن ریسورس پر کچھ کیا ہی نہیں،انکی وجہ سے سے عقلمند نوجوان باہر چلے گئے ہیں، اب جو کچھ بچا ہے اسے لوٹنا چاہتے ہیں،عوام ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے،اپوزیشن کا دین ایمان صرف اور صرف پیسہ ہے، جس کیلئے یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں، اس بار بھی ان کو ناکامی ہو گی،ان کی سیاست ختم ہونے جا رہی ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *