Home / پاکستان / مریم نواز کو کڑاہی کھلانا بٹ کڑاہی والوں کومہنگا پڑ گیا ، مشہور ریسٹورنٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے

مریم نواز کو کڑاہی کھلانا بٹ کڑاہی والوں کومہنگا پڑ گیا ، مشہور ریسٹورنٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے

Sharing is caring!

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے ” بٹ کڑاہی “ والوں کو(ن) لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف کو کھانا کھلانا مہنگا پڑ گیاہے ، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حکومت پنجاب کی طرف سےاس ہوٹل کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف

نے 13 دسمبر کے جلسے میں لاہوریوں کو دعوت دینے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا ، اس دوران انہوں نے لاہور کے کئی معروف علاقوں کا دورہ کیا جس کے بعد وہ کھانا کھانے کیلئے لکشمی چوک پر واقعہ ” بٹ کڑاہی “ پہنچیں ۔جہاں انہوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جس پر بٹ کڑاہی والوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طرف سے ریلی نکالنے جانے پر اچھرہ، گوالمنڈی اور لوہاری تھانے میں بھی مقدمات درج کر لئے گئے۔ جس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، روڈ بلاک، اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل ہیں۔مریم نواز، عامر خان اور سینکڑوں لیگی کارکنوں کو مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *