کراچی (ویب ڈیسک)علیزے سلطان اور فیروز خان کے درمیان علیحدگی و طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں اور انہوں نے اب تک ان خبروں کی تردید نہیں کی۔تاہم اب فیروز خان اور علیزے سلطان نے انسٹاگرام پر مبہم پوسٹس شیئر کیں، جن سے واضح نہیں ہو
رہا کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوئی یا نہیں؟فیروز خان اور علیزے سلطان نے ایک دوسرے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بیٹے کے ساتھ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی علیحدگی و طلاق کی خبروں پر کوئی وضاحت نہیں کی۔تین دن قبل فیروز خان نے پہلے انسٹاگرام پر فیروز خان نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے سمیت اپنے اور بیٹے کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فیروز خان کے بعد ان کی اہلیہ علیزے سلطان خان نے
بھی انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے خدا سے ایک ایسا شخص مانگا تھا جو ان کی حفاظت کر سکے اور خدا نے انہیں بیٹا عطا کیا۔علیزے سلطان نے بھی فیروز خان کے بغیر ہی بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کے نام کے ہیش ٹیگ سمیت بیٹے کی والدہ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔علیزے سلطان خان سے بھی لوگوں نے کمنٹس میں علیحدگی و طلاق پر سوالات کیے مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔