Home / پاکستان / نواز شریف کیسے باہر گیا ، غلطی کس سے ہوئی ؟ بالآخر شیخ رشید نے بڑا اعتراف کر لیا ، حیران کن انکشاف

نواز شریف کیسے باہر گیا ، غلطی کس سے ہوئی ؟ بالآخر شیخ رشید نے بڑا اعتراف کر لیا ، حیران کن انکشاف

Sharing is caring!

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے بڑی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی ہوگئی نواز شریف ہاتھ سے نگل گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سارے سیاسی چودھری اگر مر بھی جائیں تو بھی مولانا فضل الرحمٰن کا قرعہ نہیں نکلے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے کارڈ چھاتی سے لگا کر کھیل رہی ہے حالات چاہے جیسے بھی ہوں پی ڈی ایم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔فوج میں بہت تحمل اور سکون ہے اس کی ہر دفعہ سٹریٹجی مختلف ہوتی ہے۔ 13 دسمبر

کے بعد عمران خان کے لیے خوشخبری ہوگی۔ایک سے پانچ سکیل کے تمام ملازمین کی پینشن دے دی گئی،تین ماہ میں تمام واجبات ادا کردینگے۔پہلے ٹھیکیداروں کو 70فیصد دے دیتے تھے اس دفعہ تمام پینشن اور دیگر واجبات بنک اکاونٹس میں جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے شالیمار ٹرین فیصل آباد سے چلےگی اورورکشاپس میں بائیو میٹرک حاضری لگائی جائے گی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *