عثمان بُزدار کا پاکستانی سیاست کو سرپرائز، ایک طرف اپوزیشن جماعتوں نے ملکی سیاست میں ہلچل مچانے کا فیصلہ کر لیا ہے تو دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب بھی حرکت میں آگئے ہیں انہوں نے 25 ممبران صوبائی و قومی اسمبلی سے ملاقات کر کے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے کچھ دنوں میں دس سے زائد لیگی ممبران قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے تعلق
رکھنے والے ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقاتیں مختلف مواقع پر ہوئیں، ان میں اراکین اسمبلی کی جانب سے عثمان بُزدار کو اپنے اپنے حلقوں کے مسائل بارے آگاہ کیا گیا ہے۔ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ 24 سے زائد لیگی اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار سے ملاقات کی ہے، یہ لوگ مسلسل وزیر اعلیٰ پنجاب سے مسلسل رابطوں میں ہیں۔