Home / پاکستان / “غلطی ہوگئی نواز شریف ہاتھ سے نکل گیا” وزیر داخلہ شیخ رشید کا بڑا اعتراف ‎‎

“غلطی ہوگئی نواز شریف ہاتھ سے نکل گیا” وزیر داخلہ شیخ رشید کا بڑا اعتراف ‎‎

Sharing is caring!

(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن کو جلسے کرنے کی کھلی اجازت ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسے سے عمران خان کہیں نہیں جائیں گے۔ اقتدار کے بھوکے اتوار بازار لگانے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ غلطی ہوگئی نواز شریف ہاتھ سے نکل گیا، پاکستان کے سارے سیاسی چودھری مر بھی جائیں تو

بھی مولانا فضل الرحمٰن کا قرعہ نہیں نکلے گا۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو لانے کیلئے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے، اس میں کچھ قانونی پیچیدگیاں ہیں جنہیں دور کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایم ایل ون منصوبے کا کام مکمل ہے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ایم ایل ون کے منصوبے کی ایکنک سے

منظوری لے لی، ٹینڈر لگانا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے وزیر ریلوے نے اب ایم ایل ون منصوبے کا صرف ٹینڈر لگانا ہے جبکہ نالہ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ حتمی مراحل میں ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ بن کرنالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کو دیکھتا رہوں گا۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر شیخ رشید نے ملاقات کرکے وزیر داخلہ کی ذمہ داریاں سونپنے پر ان کا

شکریہ ادا کیا ہے۔ملاقات میں شیخ رشید نے کہا کہ انتہائی اہم ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں اپوزیشن کے جلسے، استعفے اور لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو حکومت مخالف اتحادپی ڈی ایم تحریک سے نمٹنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *