Home / پاکستان / 2011 میں جب اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو نواز اور زرداری کے متبادل کے طور پر میدان میں لانے کا فیصلہ کیا تو پاکستانی میڈیا کو کیا حکم جاری کیا گیا تھا ؟ سلیم صافی کا تہلکہ خیز انکشاف

2011 میں جب اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو نواز اور زرداری کے متبادل کے طور پر میدان میں لانے کا فیصلہ کیا تو پاکستانی میڈیا کو کیا حکم جاری کیا گیا تھا ؟ سلیم صافی کا تہلکہ خیز انکشاف

Sharing is caring!

لاہور ( ویب ڈیسک) یہ 2011 کی بات ہے اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو نواز شریف اور آصف زرداری کے متبادل کے طور پر سامنے لانے کا فیصلہ کیا تو ملک بھر کے سرمایہ داروں کو حکم جاری ہوا کہ اس پر نوٹ نچھاور کرو۔۔۔ یہ انکشاف نامور کالم نگار سلیم صافی نے

اپنے آج کے کالم میں کیا ہے ، سلیم صافی لکھتے ہیں۔۔۔ ایسے ہی پاکستانی میڈیا کو حکم جاری ہوا کہ عمران خان کو مسیحا ثابت کرو۔ ورلڈ کپ صرف عمران خان نے نہیں پوری ٹیم نے جیتا مگر جناب نے جیت صرف اپنے نام کر لی اور کپ کو اپنے ہسپتال کے لیے استعمال کرتے رہے ۔دور جوانی سے ہی نہ انہوں نے جیب میں پرس رکھا اور نہ بینک میں اکاؤنٹ ، انکے ارد گرد دولتمندوں کا ہجوم تھا جو انکے سارے چونچلے پورے کرتا ، اسی لیے تو میں کہتا ہوں جناب بندہ سمجھدار ہے ۔ بندہ اتنا سمجھدار ہے کہ جسکی ذرا سی بات برے لگے اسے نکال باہر کیا ، اسکی شکل دیکھنا پسند نہ کی لیکن ہر کوئی اسکو آج بھی بھولا بھالا اور سادہ سمجھتا ہے ، جاوید ہاشمی جیسا انقلابی ہو یا جہانگیر ترین جیسا زیرک انسان جسکی کوئی بات بری لگی اسے خود سے دور کردیا اور پھر بھی نوجوانوں میں مقبول مشہور ہیں ۔ اسی لیے تو میں کہتا ہوں کہ بندہ سمجھدار ہے ۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *