اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) لیگی کارکنان کو استعفوں سے روکوں اور تحریک انصاف میں شمولیت پر رضامند کرو، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری محمد سرور کو بڑا ٹاسک سونپ دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ٹاسک
سونپا گیا ہے کہ لیگی اراکین اسمبلی کو استعفوں سے روکا جائے، جس حد تک ہو سکے انکو روکا جائے تا کہ استعفے اسپیکر اسمبلی تک نہ پہن سکیں ۔اس حوالے سے سٹی 42 نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری سرور کو یہ ٹاسک بھی سونپا گیا ہے کہ لیگی اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی میں شامل کیا جائے، جو لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے انہیں پی ٹی آئی کا ٹکٹ دے کر انہیں حلقوں میں ضمنی انتخابات کروائیں جائیں گے۔