Home / پاکستان / بھارت کو ایک اور جھٹکا حکومت پاکستان کا گلابی نمک کے بارے میں بڑا فیصلہ

بھارت کو ایک اور جھٹکا حکومت پاکستان کا گلابی نمک کے بارے میں بڑا فیصلہ

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان نے گلابی نمک کو بھی دیگر پاکستانی مصنوعات کے ساتھ رجسٹر کروانے کا فیصلہ کرلیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان نے باسمتی چاول کو اپنی پراڈکٹ قرار دینے کے بھارتی دعویٰ کو چیلنج کردیا ہے اور ساتھ ہی پاکستان نے گلابی نمک کو بھی جی آئی ٹیگ میں رجسٹر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان نے گلابی نمک سمیت دیگر مصنوعات کی رجسٹریشن کیلئے ہوم ورک شروع کردیا ہے، اس گلابی نمک کو بھارت دنیا بھر میں اپنے نام سے فروخت کرکے یہ تاثر دے رہا تھا کہ یہ اس کی پراڈکٹ ہے۔پاکستان نے کبھی دنیا کے سامنے یہ انکشاف نہیں کیا کہ گلابی نمک دراصل پاکستان سے نکالا جاتا ہے، اگر پاکستان ایسا کردے تو نہ صرف بین الاقوامی منڈیوں میں بھارت کی سبکی ہوگی بلکہ پاکستان کو پذیرائی بھی ملے گی۔گلابی نمک پاکستان کی قسمت ہی نہیں بدل سکتا بلکہ پاکستان کا دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست میں شامل کرسکتا ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *