Home / پاکستان / عمران خان نے اعجاز شاہ کو کیوں ہٹایا؟

عمران خان نے اعجاز شاہ کو کیوں ہٹایا؟

Sharing is caring!

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ جو وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کی گئیں اس کی وزیر اعظم کی جانب سے کسی کو بھی بھنک نہیں لگنے دی گئی، شیخ رشید کی خواہش پہلے دن سے ہی یہی تھی کہ انہیں وزیر داخلہ بنا دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے وی لاگ میں

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے حکومت کے آغاز ہی عمران خان سے بات کی تھی کہ انہیں وزیر داخلہ بنا دیا جائے لیکن عمران خان اس وقت نہیں مانے تھے، سابق وزیر داخلہ کی خواہش ہوتی تھی کہ کوئی نہ کوئی درمیانی راستہ نکالاجائے، وہ چاہتے تھے کہ حکومت سیاسی معاملات میں نرمی کا استعمال کرے لیکن عمران خان کی خواہش بالکل انکے برعکس تھی اس لیے وزیر اعظم بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ سے زیادہ خوش نہیں تھے۔ رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اعجاز شاہ اور وزیر اعظم کی بن نہیں پا رہی تھی، اعجاز کی خواہش تھی کہ کچھ بھی ہوجائے لیکن عمران سیاسی معاملات کو اپنے کنٹرول میں رکھیں،

اعجاز شاہ چاہتے تھے کہ دشمنوں کو اب دوست بنا لیا جائے، وہ ایک تجربہ کار سیاستدان تھے اور وہ نہیں چاہتے تھے مقابلے کی سیاست کی جائے، وزیر اعظم کو اعجاز شاہ کا رویہ اور پالیسی بالکل بھی پسند نہیں آرہی تھی، وزیر اعظم کی خواہش تھی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو مخالفین کے خلاف متحرک رک دیا جائے۔ رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ یہی وہ پوائینٹ تھا جس پر اعجاز شاہ اور عمران خان متفق نہیں ہو پا رہے تھے، وہ بالکل بھی نہیں چاہتے تھے کہ دشمنی کے راستے پر چلا جائے۔ رؤف کلاسرا کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں:

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *