لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف تو کل سے لاہور کے موسم نے کروٹ بدل لی ہے اور انگڑائی لیتے ہوئے شہریوں کو ٹھٹرا کر رکھ دیا ہے تو دوسری جانب لاہور کا سیاسی پارہ بھی ہائی ہوگیا ہے۔ پی ڈی ایم کی جانب سے کل لاہور جلسے کا اعلان کیا جاچکا ہے،
میزبان جماعت ن لیگ کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے کل کا جلسہ ضرور ہوگا، ایسے میں مینارِ پاکستان گراؤنڈ پی ڈی ایم نے سنبھال لیا ہے۔ مختلف جماعتوں کے کارکنان تالے توڑ کر گریٹر اقبال پارک میں داخل ہوگئے ہیں اور وہاں پر بیٹھ گئے ہیں۔ ایسے میں پی ایچ اے کی جانب سے پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی گئی ہے۔