Home / پاکستان / ن)لیگ کے اہم رہنماء نے بغاوت کر دی

ن)لیگ کے اہم رہنماء نے بغاوت کر دی

Sharing is caring!

لاہور (مانیٹرگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ لاہور کا جلسہ ملکی مفاد میں ہوتا تو اس میں شرکت کرتا، استعفیٰ بھی دے دیتا، پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ انتشار پر مبنی عمل ہے، ملک کے با شعورعوام قطعی شرکت نہ کریں۔

جلیل شرقپوری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے مقدمات ختم کرانے کے لیے پی ڈی ایم اکٹھی ہوئی ہے، لاہور کا جلسہ ملکی مفاد میں ہوتا تو اس میں شرکت کرتا، انتشاری جلسہ کے خلاف ہوں، نواز شریف نے مسلم لیگ کو مضبوط کیا، مریم اسے ختم کررہی ہیں، نوازشریف، زرداری اور مولانا کے پیچھے یہودی لابی کام کررہی ہے۔جلیل شرقپوری نے کہا کہ نواز شریف سے زیادتی ہوئی لیکن ملک کو انارکی کی طرف نہ لے جائیں، ملکی مفاد میں ہوا تو میں بھی استعفی دے دوں گا، موجودہ تحریک ملکی مفاد کے خلاف ہے، چوہدری نثار کا بیانیہ درست تھا وہ بھی انتشار کی سیاست کے خلاف تھے۔جلیل شرقپوری نے کہا کہ عمران خان سے کچھ غلطیاں ضرور ہوئی ہیں لیکن انکی پالیسیاں درست ہیں، نواز شریف پارلیمنٹ سے باہر مولانا فضل الرحمان کے پیچھے چلتے ہیں اور پارلیمنٹ کے اندر اپنے پیچھے چلانا چاہتے ہیں۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *