Home / پاکستان / وفاقی کابینہ میں رَد وبدل پر مریم نواز کا ذو معنی الفاظ میں رد عمل

وفاقی کابینہ میں رَد وبدل پر مریم نواز کا ذو معنی الفاظ میں رد عمل

Sharing is caring!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اب کشتی ڈوبنے والی ہے، سواریوں کی جگہ تبدیل کرنے سے کشتی کا توازن برقرار نہیں رہ پاتا اور کشتی کو غرق ہونے سے نہیں بچایا جاسکتا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب

سے گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں پر ذومعنی الفاظ میں تنقید کی گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’کشتی غرق ہونے لگے تو توازن قائم کرنے کے لیے سواریوں کی جگہ تبدیل کردی جاتی ہیں۔ لیکن عوام کے سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔ کشتی غرق ہونے کو ہے انشاءاللّہ! سواریوں کی جگہیں بدلنے سے اب کچھ نہیں ہوگا‘‘۔

وفاقی کابینہ میں رَد وبدل پر مریم نواز کا ذو معنی الفاظ میں رد عمل

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *