Home / پاکستان / شیخ رشید کو کون کونسے ٹاسک سونپ دیئے گئے؟

شیخ رشید کو کون کونسے ٹاسک سونپ دیئے گئے؟

Sharing is caring!

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کورٹ رپورٹ صدیق جان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے وزارت داخلہ کے قلمدان سنبھالتے ہی معاملات بہت اہم ہوگئے ہیں، شیخ رشید بہت ساری چیزوں پر کام کریں گے جن میں نواز شریف کی پاکستان واپسی بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام

میں گفتگو کرتے ہوئے صدیق جان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے انٹر پول کی مدد لی جا سکے گی، اور اب چونکہ شیخ رشید وزیر داخلہ بن چکے ہیں تو وہ اس میں اپنا کردار ادا کریں گے، اس کے علاوہ شیخ رشید جن ٹاسکوں پر کام کریں گے ان میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل رہنماؤں کے اکاؤنٹس کی چھان بین، اور جو پی ڈی ایم لانگ مارچ کرنے جا رہی ہے یہ بھی شیخ رشید کے ٹاسکوں میں شامل ہے، اسکی وجہ یہی ہے کہ جب شیخ رشید وزیر داخلہ بنے ہیں تو پھر کئی محکمے انکے ماتحت آگئے ہیں، اگر عمران خان نے ایک مرتبہ بھی شیخ رشید کو احکامات جاری کر دیئے کہ احتجاج اسلام آباد میں داخل نہ ہو تو پھر شیخ رشید ایسی حکمت عملی بنائیں گے کہ کوئی بھی اسلام آباد میں داخل نہیں ہو پائے گا۔۔

About admin

Check Also

10+ Photos How To Cover A Concrete Wall With Stone Veneer Step by Step

In this construction video you can see how to Cover a Concrete Wall with Stone …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *