Home / دلچسپ / معروف صحابی و جرنیل حضرت خالد بن ولید کی فتوحات کا راز کیا تھا؟۔۔۔محبت و عقیدت کی لازوال داستان

معروف صحابی و جرنیل حضرت خالد بن ولید کی فتوحات کا راز کیا تھا؟۔۔۔محبت و عقیدت کی لازوال داستان

Sharing is caring!

جنگ یرموک میں حضرت خالد بن ولید کی ٹوپی گم ہو گئی ، ہر جگہ تلاش کرنے کے باوجود نہ ملی سارے سپاہیوں کو تلاش میں لگا دیا جب ٹوپی ملی تو لوگ ٹوپی کو دیکھ کر بڑے حیرت زدہ ہوئے ۔ کیونکہ ٹوپی بڑی پرانی اور بوسیدہ تھی ۔ وہ بڑی حیرت سے ٹوپی لے کر حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی یا حضرت ، اتنی پرانی اور خستہ حال ٹوپی کے لئے اس قدر پریشان ہونے کی کیا ضرورت تھی ۔

اس میں ایسی کون سی خاص بات تھی جو آپ نے اس کے لئے اتنی تگ ودوفرمائی ۔ حضرت خالدبن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : ’’ایک مرتبہ حضورنبی کریم ﷺ نے عمرہ ادا فرمایا تھا اور اپنے سرمبارک کے موئے مبارک اتروائے تھے ۔ لوگوں نے موئے مبارک لینے میں جلدی کی اور میں نے پیشانی مبارک کے موئے شریف لینے میں سبقت کی ۔ اس کے بعد حضور نبی کریم ﷺ نے ان موئے مبارک کو اس ٹوپی میں محفوظ فرما کر مجھے عنایت فرمادیا۔ اس کے بعد میں جس جنگ میں بھی شریک ہوا یہ ٹوپی میرے ساتھ رہی اور اللہ تعالیٰ نے اس کی برکت سے ہر مرتبہ مجھے فتح ونصرت عطا فرمائی‘‘۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *