Home / Uncategorized / بریکنگ نیوز:وائٹ ہاؤس سے جانا کنفرم: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی آخری امید بھی دم توڑ گئی

بریکنگ نیوز:وائٹ ہاؤس سے جانا کنفرم: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی آخری امید بھی دم توڑ گئی

Sharing is caring!

واشنگٹن (ویب ٰڈیسک) امریکی سپریم کورٹ نے 3 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج کوکالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے ، اس طرح سے ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں رہنے کی آخری کوشش بھی ناکام ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے جمعہ کی شام

جاری کردہ اپنے فیصلے میں لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 3 کے تحت کئی نقائص پر مبنی ہونے کی وجہ سے شکایات کا یہ بل داخل کرنے کی درخواست رد کی جاتی ہے ۔امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے اس بات کو یقینی بنا دیا ہے کہ 20 جنوری کو ٹرمپ کو شکست دینے والے جو بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے ۔ ٹرمپ کی قانونی ماہرین کی ٹیم نے درخواست دی تھی کہ چار ریاستوں پنسلوینیا جارجیا مشی گن اور وسکونسن میں 10 ملین ووٹوں کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے ، ان چاروں ریاستوں میں ٹرمپ کو شکست ہوئی تھی ۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *