لاہور (ویب ڈیسک) وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم قیادت کو چیلنج کرکے کہا ہے کہ اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگا کر ان کو بھر دیں تو وہ آج ہی سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے ۔ دوسری صورت میں مکس اچار پارٹی کو اپنا ڈرامہ بند کرکے
گھروں کو جانا ہو گا ۔ یہ لوگ چپ چاپ جائیں اور اپنی چوری کا حساب دیں ۔ فیاض چوہان نے کہا کہ 11 پارٹیوں نے ملکر مینار پاکستان کے اقبال پارک میں 7 ہزار کرسیاں لگائی ہیں ، انہیں اس پر شرم آنی چاہیے ، یہ چیز جلسے سے پہلے جلسے کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ فیاض چوہان نے انکشاف کیا کہ جلسہ گاہ میں جو کرسیاں لگائی گئی ہیں وہ 10 ، 10 فٹ پر رکھی گئی ہیں اور جلسہ گاہ کے رقبے کے لحاظ سے انکی تعداد 7 ہزار سے زائد نہیں ہو سکتی ۔