لاہور (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم اور مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ بلاول بھٹو ابھی تک نہیں پہنچے ، وہ اس وقت کہاں ہیں کسی کو معلوم نہیں ، ایاز صادق کے گھر پر موجود پی ڈی ایم کی قیادت بلاول بھٹو کا بے صبری سے
انتظار کر رہی ہے ، مولانا فضل الرحمن، مریم نواز ، محمود اچکزئی سمیت تمام پی ڈی ایم جماعتوں کے اہم رہنما وہاں موجود ہیں مگر بلاول بھٹو ابھی تک نہیں پہنچے ، مریم نواز ، مولانا فضل الرحمٰن سمیت متعدد سینئر رہنما ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، تاحال کسی کا بلاول بھٹو سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ۔