پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بیٹی نے اپنے والد کی میت قبر سے نکال لی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں باپ کی میت آبائی شہر لے جانے کے لیے بیٹی نے مرحوم والد کی میت کو قبر سے نکال لیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ شیخوپورہ کے نواحی علاقے ڈیرہ اعوان میں پیش آیا، میت کو تحویل
میں لے کر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔میت کو تحویل میں لے کر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا شیخوپورہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے باپ مختار کو چند روز قبل ہی انتقال کرگئے تھے جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ بیٹی باپ کی میت کو فیصل آباد لے کر جاناچاہتی تھی، متوفی مختار احمد مزدوری کرتے تھے اور چند روز قبل ہی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے۔خاتون دو روز قبل فوت ہونے والے والد کی خود ہی قبر کشائی کر کے اس کی میت فیصل آباد لے جا رہی تھی کہ مقامی لوگوں کی نشاندہی پر پولیس نے اسے روک لیا۔
تھانہ صدر فاروق آباد کے گاؤں اعوان بھٹیاں میں 70 سالہ کاشتکار مختار احمد دو روز قبل فوت ہوگیا تھا، اسے اسی گاؤں کے قبرستان میں دفنا دیا گیا، گذشتہ روز اس کی بیٹی فرزانہ بی بی اپنے بیٹے شہزاد کے ہمراہ فیصل آباد سے آئی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر خود ہی قبر کشائی کروا کر باپ کی میت کفن سمیت نکال لی اور اسے گاڑی میں رکھ کر فیصل آباد لے جا رہی تھی کہ ایک نوجوان نوید احمد نے خود کو مرنے والے کا بیٹا ظاہر کر کے اس کی اطلاع دے دی جس پر تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے گاڑی کا تعاقب کر کے روک لیا اور میت تحویل میں لے کر تھانہ پہنچا دی۔پولیس نے خاتون سے بیان حلفی لینے کے بعد میت فیصل آباد لے جانے کی اجازت دے دی ،فرزانہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ مرنے والے کی اکلوتی بیٹی ہے۔