Home / پاکستان / کورونا وائرس بپھر گیا : گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کتنی اموات ہو گئیں ؟ مسلسل اضافے کی اطلاعات

کورونا وائرس بپھر گیا : گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کتنی اموات ہو گئیں ؟ مسلسل اضافے کی اطلاعات

Sharing is caring!

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا سے اموات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 70 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ تین ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔این سی اوسی کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق کورونا سے ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 796 ہو گئی ہے

جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 425 ہو گئی ہے، ملک بھر میں کورونا کےایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 629 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران 42 ہزار 222 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملتان میں کورونا مریضوں کے لیے مختص 58 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لیے مختص 52فیصد وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں، لاہور میں 37 فیصد وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں اور پشاور 28فیصد وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3369 افراد میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی، اب تک 3 لاکھ 83 ہزار مریض کورنا کو شکست دے چکے ہیں۔ سندھ ایک لاکھ 94 ہزار 359 کورونا مریضوں کیساتھ سرفہرست ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 27 ہزار 212، خیبرپختونخواہ میں 52 ہزار 92 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد 34 ہزار 579 اور بلوچستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 737 ہو گئی ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *