Home / پاکستان / سزا و جزا کا عمل شروع! مریم نواز کا جلسے میں نہ آنے والے لیگی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، (ن)لیگ کا بڑا اعلان

سزا و جزا کا عمل شروع! مریم نواز کا جلسے میں نہ آنے والے لیگی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، (ن)لیگ کا بڑا اعلان

Sharing is caring!

لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آ گئی ہے۔اجلاس میں لاہور کا جلسہ توقعات کے مطابق نہ ہونے پر بحث کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جلسے میں لوگوں کی زیادہ

تعداد نہ لانے پر ایک دوسرے کو الزام دیتے رہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کچھ رہنما جلسے میں نہیں آئے، تحقیقات کے بعد کارروائی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں جزا و سزا کا عمل شروع ہو گا۔ خواجہ سعد رفیق نے پنجاب کے تنظیمی ڈھانچے پر بھی اعتراضات اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ جلسے کے لیے جتنی کرسیاں منگوائی تھیں وہ عوام میں بانٹ دیں۔جس پر مریم نواز نے کہا کہ سعد رفیق صاحب! پارٹیاں پیسوں سے نہیں بندوں سے بنتی ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے جلسے کے لیے پارٹی انتظامات کے لیے پارٹی فنڈنگ پر اطمیینان کا اظہار کیا۔

سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات بڑے رہنما چھوٹے تنظیمی عہدیداروں کو آپس میں لڑا دیتے ہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ کچھ لوگوں نے گذشتہ روز ذمہ داری نہیں نبھائی۔جن لوگوں نے جلسے میں ذمہ داری نہیں نبھائی انہیں پوچھا جائے۔جس پر مریم نواز نے کہا کہ ذمہ داری نہ نبھانے والوں سے سوال کیا جائے گا۔دوسری جانب اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ مینار پاکستان لاہور جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں شریک عوام کی تعداد کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔ تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ جلسے میں 20 ہزار سے زیادہ لوگ نہیں آئے۔

جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے جلسے میں ایک لاکھ افراد کے شریک ہونے کا دعویٰ کیا ، اور تو اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے دعویٰ کیا کہ جلسے میں دس لاکھ سے زائد لوگ شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ کہ اگر آپ مجھے اتنا کہہ رہے ہیں تو میں بتا دیتا ہوں کہ جلسے میں لوگوں کی تعداد دس لاکھ سے زائد تھی۔ ہمارا یہی ٹارگٹ تھا کہ اتنے لوگ آئیں گے ۔دوسری جانب حکومتی نمائندوں کے مطابق جلسے میں صرف دس سے پندرہ ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ پی ڈی ایم کی جانب سے اسے اب تک کا سب سے کامیاب جلسہ قرار دیا گیا جبکہ حکومتی نمائندوں نے مینار پاکستان کی خالی جگہوں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اسے ”جلسی” قرار دیا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *