دنیا کے امیرترین افراد میں شامل اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پیش گوئی کی ہے کہ کورونا وبا کے حوالے سے دنیا کے لیے اگلے 4 سے 6 ماہ بدترین ثابت ہونے والے ہیں۔امریکی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا ہے کہ انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایولوشن نے امریکہ میں 2 لاکھ
اضافی اموات کی پیش گوئی کی ہے۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اگر ہم فیس ماسک اور سماجی فاصلے جیسے ایس او پیز پر عمل کریں تو اموات کی تعداد کم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم بہار سے امریکہ میں حالات میں بہتری آنے لگے گی اور نئے کیسز کی تعداد میں ڈرامائی کمی آنے کے بعد حالات معمول پر آنا
شروع ہو سکتے ہیں۔بل گیٹس نے خبردار کیا کہ موسم سرما کے مہینے بدترین ثابت ہو سکتے ہیں تاہم اس کے بعد حالات میں تبدیلی آسکتی ہے اور 2021 کے اختتام تک ہی حالات ماضی کی طرح معمول پر آسکیں گے۔