Home / پاکستان / اسلام آباد کی طرف مارچ کو روکنے کے لیے ایک بندہ ہی کافی ہے ، مگر کون ؟ علامہ طاہر اشرفی کا حیران کن بیان

اسلام آباد کی طرف مارچ کو روکنے کے لیے ایک بندہ ہی کافی ہے ، مگر کون ؟ علامہ طاہر اشرفی کا حیران کن بیان

Sharing is caring!

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مارچ روکنے کیلئے شیخ رشید ہی کافی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک

میں نیا بلدیاتی نظام تبدیلی لائے گا۔ ملک کے آئین کی خلاف ورزی کرنے والا پاکستانی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی اپوزیشن میں اتفاق نہیں کہ کس نے استعفیٰ دینا ہے جبکہ سینیٹ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہو گا۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلام آباد مارچ روکنے کے لیے ایک شیخ رشید ہی کافی ہیں۔ جنوری میں مہنگائی مزید کم ہو گی۔ اپوزیشن کی طرف سے استعفے آئے تو دیکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کو روکیں گے۔

پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے شہری حقوق حاصل ہیں اور اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ لاہور میں جب عیسائیوں پر اٹیک ہوا تو مسلمانوں نے خون عطیہ کیا تھا لیکن فرانس میں جو ہوا وہ ایک اچھے معاشرے میں نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو کہتے ہیں ملک کے استحکام کےلئے آؤ بیٹھ کر بات کریں۔ بلوچستان ہمارا سر، خیبر پختونخوا آنکھیں اور سندھ ہمارا دل ہے۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *