Home / پاکستان / عوام فیصلہ کریں انگریزوں کے غلام شیر دل لاہوری تھے یا کانگریسی ہندوؤں کی غلامی کرنے والا اچکزئی خاندان؟اچکزئی خاندان اور ہندو کانگریسی لیڈروں کی تصویر شیئر کر دی گئی

عوام فیصلہ کریں انگریزوں کے غلام شیر دل لاہوری تھے یا کانگریسی ہندوؤں کی غلامی کرنے والا اچکزئی خاندان؟اچکزئی خاندان اور ہندو کانگریسی لیڈروں کی تصویر شیئر کر دی گئی

Sharing is caring!

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر کالونیز و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے تاریخی تصویر شیئر کی ہے جس میں اچکزئی خاندان اور ہندو کانگریسی لیڈروں کی دوستی کا حوالہ دیا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ تصویر میں محمود خان اچکزئی کے والد عبدالصمد اچکزئی نہرو اور اندرا گاندھی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ اسفند یار ولی کے دادا باچا خان نے راجیو گاندھی کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اب عوام فیصلہ کرے کہ انگریزوں کے غلام شیر دل لاہوری تھے یا کانگریسی ہندؤں کی

غلامی کرنے والا اچکزئی خاندان؟۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ غدار النسل محمود خان اچکزئی، مکس اچار پارٹی کے سیاستدانوں اور ان کے آباؤ اجداد نے ہر دور میں سامراج کی چاکری کی ہے۔ پاکستان ڈاکو موومنٹ کا ملک دشمن بیانیہ تہہ در تہہ کھل کر سب کے سامنے آ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیگم صفدر اعوان اور محمود خان اچکزئی لاہور کی غیور عوام کی توہین کرنے پر معافی مانگیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *