Home / پاکستان / خاتون ایس ایچ او کی حاضر دماغی دوستی کے بہانے بلاکرملزم کو گرفتار کرلیا

خاتون ایس ایچ او کی حاضر دماغی دوستی کے بہانے بلاکرملزم کو گرفتار کرلیا

Sharing is caring!

کراچی(این این آئی) چورکو خاتون سے فون پر دوستی مہنگی پڑگئی ،ٹیپو سلطان تھانے کی خاتون ایس ایچ او شرافت خان نے مہارت کے ساتھ ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانہ ٹیپو سلطان میں تعینات خاتون ایس ایچ او شرافت خان نے اپنی حاضر دماغی سے ڈکیٹ کو دوستی کا بہانے بلاکر گرفتار کرلیا۔

خاتون ایس ایچ او کو ملزم کا نمبر ملا تو اس سے فون پر بات چیت کرکے ملاقات کیلیے جگہ کا تعین کیا گیا اور جب ملزم ملنے آیا تو خاتون ایس ایچ او نے سادہ لباس میں موجود اہلکاروں کی ہمراہ اسے دھر لیا۔پولیس کے مطابق خاتون ایس ایچ او نے گرفتار ملزم کے قبضے سے لوٹے گئے زیورات، نقدی، موبائل فون برآمد کرلیئے ہیں جبکہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے پندرہ روز قبل شہری کے گھر چوری کرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹا تھا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *